ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج تیسرے روز بھی ہڑتال رہی ۔ کشمیری ذرائع کے مطابق شبیر احمد شیخ نامی شخص کی جمعہ کو سوپور کے علاقے میں ہوئی ہلاکت کے بعد علاقے میں مکمل ہڑتال جاری ہے۔ سنیچر کو ہڑتال کال کے نتیجے میں علاقے میں فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی اور وہاں کرفیو کا سماں تھا۔ آج بھی یہی صورتحال جاری رہی۔ علاقے میں تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے اور پورے علاقے میں اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں گلی کوچے ویران دیکھائی دے رہے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ حکام نے پورے علاقے میں ہر قسم کی آمد ورفت پر قدغن لگائی تھی اور کسی کیلئے بھی یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ وہ سرینگر بارہمولہ شاہراہ کی طرف رُخ کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 411946
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کل تیسرے روز بھی ہڑتال رہی۔